مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے برطانیہ میں اس کے سابق ڈبل جاسوس کو زہر دینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویسلی نبیزیا نے سابق جاسوس سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی یولیا کے حوالے سے برطانیہ کی حکومت کے روس کے خلاف جو اقدامات اٹھائے ہیں اس پر جمعرات کو اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔نبیزیا کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو روس کی پوزیشن واضح کرنے کے لیے جلد ہی خط مل جائے گا۔واضح رہے کہ روس نے رواں سال 4 مارچ کو سابق جاسوس کو زہر دینے کے الزامات کو مسترد کردیا تھا بعد ازاں 14 مارچ کو برطانیہ کی درخواست پر اس معاملےپر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا جہاں سفارت کاروں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد روس اور برطانوی حکومت کےدرمیان حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ برطانیہ نے روس کے 23 سفارتی اہلکاروں کو جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا تھا۔جبکہ روس نے جوابی اقدامات کرتے ہوئے برطانیہ کے بھی 23 سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم دیا تھا۔
روس نے برطانیہ میں اس کے سابق ڈبل جاسوس کو زہر دینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
News ID 1879846
آپ کا تبصرہ